ٹیکنالوجی ، کاروباری اور سٹارٹ اپ خبریں

ترکیہ تاریخ کے تباہ کن زلزلے سے اب تک ترکی اور شام میں ہلاکتیں 4 ہزار 300 افراد جان بحق ہوچکے ہیں

ترکیہ اور شام میں آئے 7 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے

105

- Advertisement -

ترکیہ اور شام میں آئے 7 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، دونوں ممالک میں کم و بیش 5 ہزار 600 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔

"پہلے میں نے سوچا کہ یہ ہیلی کاپٹر بیرل بم گرا رہے ہیں۔ میں بیدار ہوا اور اپنے بیٹے کو پکڑنے گیا۔ ہم لوگوں کو ملبے سے نکالنے کے عادی ہیں لیکن یہ مختلف ہے۔ بہت سے لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں اور وہ مر جائیں گے کیونکہ ہمارے پاس ان سب تک پہنچنے کے لیے کافی سامان نہیں ہے۔ کچھ بھی نہیں بچا، کچھ بھی نہیں۔‘‘ سرمدا گاؤں کے سفید ہیلمٹ ریسکیورز کے ساتھ ایک رضاکار، 36 سالہ اسماعیل عبداللہ نے کہا۔

ترکی کی سرحد کے قریب باب الحوا ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر اسامہ سلوم نے کہا "میں نے آج بہت سے بچوں کا علاج کیا ہے اور مجھے ڈر ہے کہ ملبے کے نیچے اور بھی بہت سے لوگ مر جائیں گے۔ لوگ ہوا سے باہر بھاگیں گے اور مر جائیں گے۔”

 

"یہ اس پیمانے کی تباہی ہے جو ہم نے پہلے نہیں دیکھی ہے اور میں اس طرح خوفزدہ ہوں جس طرح میں فضائی حملوں میں ڈرتا ہوں۔ آفٹر شاکس کی وجہ سے میں اپنے خاندان کے لیے خوفزدہ ہوں۔ میں نے ابھی ایک محسوس کیا۔ ایسے ڈاکٹر ہیں جن کے بارے میں ہم نے نہیں سنا ہے شاید وہ بھی مر چکے ہیں۔”

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں اب تک 2 ہزار 921 سے زائد ہلاکتیں اور 14 ہزار 483 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ شام میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 420 تک پہنچ گئی ہیں اور اکیس سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔

گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کے بعد اب تک ایک سو بیس آفٹر شاکس آچکے، قدرتی آفت کی وجہ سے ترکیہ بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں 13 فروری تک اسکول بند کئے گئے ہیں جبکہ حکمرانوں نے عالمی امداد کی اپیل کی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ایمرجنسی کے بعد غازی انتپ اور حاطے ایئرپورٹ پر سول پروازیں معطل کی گئی ہیں، ترک صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑکنے کے بعد گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

 

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز 23 کلومیٹر جنوب میں تھا اور اس کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔ دونوں ممالک میں زلزلہ سو سال کا بدترین سانحہ ہے اور یہ 1939ء کے بعد ترکیہ میں سب سے بڑی آفت ہے۔

 

ترکیہ اور شام کے علاوہ قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم ان ممالک سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

- Advertisement -

- Advertisement -

1 تبصرہ
  1. ALI AHMAD JAN Baigal کہتے ہیں

    Allah Khair karea

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.